وضو کیسے کریں؟

نماز سے پہلے وضو کرنا ضروری ہے۔ نیت دل میں کریں۔

  1. دونوں ہاتھ دھوئیں۔
  2. کلی کریں۔
  3. ناک میں پانی ڈال کر صاف کریں۔
  4. پورا چہرہ دھوئیں۔
  5. دائیں بازو کہنی سمیت، پھر بایاں بازو دھوئیں۔
  6. گیلے ہاتھوں سے سر کا مسح کریں۔
  7. کانوں کا مسح کریں۔
  8. دائیں پاؤں ٹخنے سمیت، پھر بایاں پاؤں دھوئیں۔

اگلا قدم: نماز کیسے پڑھیں